کوئٹہ۔ 10 مئی (اے پی پی):پنجگور میں بھارتی جارحیت اور عام شہریوں پر بلاجواز حملوں کے خلاف پنجگور میں ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر آغا ظفر بلوچ نے کی،
جس میں طلباء، اساتذہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر ماڈل چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔اس موقع پر اے سی آغا ظفر بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید اکبر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے،
لیکن اگر اس کی خودمختاری یا شہریوں پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بھارتی اقدامات کو بزدلانہ اور دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595479