پنجگور میں مقامی ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 5جاں بحق، 2 زخمی

130
پنجگور میں مقامی ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 5جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان کےعلاقے پنجگور میں مقامی ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 5 مزدور جاں بحق اور2مزدور زخمی ہوگئے

،ضلعی پولیس کے مطابق منگل کو پنچگور میں مقامی ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں5مزدور جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے لاشوں اور زخمیوں کو فوری مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔