پندرہ جون 2015ءسے بی آئی ایس پی کے سروے کو پانچ سال مکمل ہونے کے بعد دوبارہ غربت کا سروے شروع کردیا گیا ہے جو کہ 2017-18ءمیں مکمل کر لیا جائے گا، چیئر پرسن بی آئی ایس پیماروی میمن

کراچی ۔ 22 اگست (اے پی پی) چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہا ہے کہ 15 جون 2015ءسے بی آئی ایس پی کے سروے کو پانچ سال مکمل ہونے کے بعد دوبارہ غربت کا سروے شروع کردیا گیا ہے جو کہ 2017-18ءمیں مکمل کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس …

کراچی ۔ 22 اگست (اے پی پی) چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہا ہے کہ 15 جون 2015ءسے بی آئی ایس پی کے سروے کو پانچ سال مکمل ہونے کے بعد دوبارہ غربت کا سروے شروع کردیا گیا ہے جو کہ 2017-18ءمیں مکمل کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سندھ نعیم انور بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت ماروی میمن نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی ملک کے تمام علاقوں اور خصوصاً ان علاقوں میں بھی سروے کو یقینی بنائے گی جو ماضی میں نو گو ایریاز کہلاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی فاٹا، گلگت، ٹھٹھہ، ہنزہ اور بلوچستان کے ان علاقوں میں بھی سروے کرے گی جہاں ماضی میں سروے نہیں ہوئے تھے۔ چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ ادارے نے غلط بیانی سے کام لینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں بھی کی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply