21.6 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنڈی بھٹیاں،کرپشن کرنے پر ڈی پی او نے ٹریفک پولیس کے دو...

پنڈی بھٹیاں،کرپشن کرنے پر ڈی پی او نے ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا

- Advertisement -

پنڈی بھٹیاں۔ 17 مارچ (اے پی پی):ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے لینے کے الزامات ثابت ہونے پر 1 سینئر ٹریفک اسسٹنٹ ، 1 ٹریفک اسسٹنٹ نوکری سے برخاست کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر نے محکمانہ خود احتسابی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے سرگودھا روڈ پنڈی بھٹیاں میں ٹرک ڈرائیوروں سے رشوت لینے کے الزامات ثابت ہونے پر سینئر ٹریفک اسسٹنٹ انصر علی اور ٹریفک اسسٹنٹ شاہد اقبال کو نوکری سے برخاست کر دیا ۔ ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ حلال رزق عین عبادت ہے اگر کوئی بھی پولیس آفیسر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اپنے آپ کو محکمانہ ٹرائل کے لیے تیار رکھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573439

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں