پنڈی بھٹیاں۔14 اگست (اے پی پی )پنڈی بھٹیاں میںجشن آزادی قومی جو ش وجذبے سے منایا گیا اور رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئیں۔ تحصیل کمپلیکس پنڈی بھٹیاں میں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات منعقد ہوئی جہاں پرچم کشائی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیا ں جویریہ مقبول رندھاوا نے کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی محمد توصیف،ایم ایس محمد یونس کھوکھر بھی موجود تھے۔ پولیس کے دستے نے پرچم کو سلامی دی اور قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جبکہ تحصیل کمپلیکس کی عمارت کو سبز ہلالی پرچم اوررنگا رنگ لائٹوں سے سجایا گیا تھااور تقریب کے آخر میں 14اگست کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا ۔ جشن آزادی کی دوسری تقریب پبلک پارک میں ہوئی جہاں پرچم کشائی چیئرمین مونسپل کمیٹی چوہدری بابر شفیق آرائیں نے کی۔ اس تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے اور تمام مقررین نے آزادی کی اہمیت کے بارے میں خطاب کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66107