پنڈی ٹیسٹ ،انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

220
پنڈی ٹیسٹ ،انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ہیری بروک 153،زیک کرالی122،اولی پوپ 108 اوربین ڈکٹ 107رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔جمعہ کو انگلینڈ نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 506 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ہیری بروک 101 اور کپتان بین سٹوکس 34رنز پر کھیل رہے تھے لیکن 515 رنز پر کپتان بین سٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ لیام لیونگسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا سلسہ جاری رکھا اور 116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی 122، بین ڈکٹ 107 اور اولی پوپ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ میں یہ انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑا سکور ہے، مہمان ٹیم نے 398 رنز صرف چوکے اور چھکوں سے بنائے۔راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 6.50 کی اوسط سے رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔