پنکھوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران 41.47 فیصد اضافہ

44
پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دےدی ،عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران پنکھوں کی برآمدات میں 41.47 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

منگل کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے وزارتِ تجارت کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کے رواں مالی سال 2020.21 کے دوران الیکٹرک فین کی برآمدات میں 41.47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کے موجودہ حکومت نے برآمدات کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔