پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ(کل) سے شروع ہوگا

106
Masters Open Golf Tournament
Masters Open Golf Tournament

پورٹو ریکو۔6مارچ (اے پی پی):پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ(کل) جمعرات سے پورٹو ریکو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 2008 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والے گالفر نیکو ایچاویریا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 40 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔7مارچ سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 10 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔