پوری بات بتائیں کہ ہم ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کرنے پر نیب اور اڈیالہ بھگت رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل

77

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ پوری بات بتائیں کہ ہم ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کرنے پر نیب اور اڈیالہ بھگت رہے ہیں، چھوٹے بھائی اپنے بھائی کے منصوبے کو 3، 3 لاکھ روپے کا پودا سپلائی کر رہے تھے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موجیں لگی ہوئی تھیں، بھائی منصوبے کا منجن سیاست میں بیچتا، اسی منصوبے کا مال بھائی کے ذریعے اپنے گھر منتقل ہوتا۔