20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںپوری قوم اور مسالک پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔بھارت کی سازش...

پوری قوم اور مسالک پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔بھارت کی سازش ناکام ہو گی۔مولانا عبدالخبیرآزاد

- Advertisement -

ملتان۔ 04 مئی (اے پی پی):چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادنے کہا ہے کہ پوری قوم اور مسالک پاک فوج کے ساتھ ہیں،بھارت کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ،پہلگام کے واقعہ پر جو ڈرامہ رچایا گیا اس کے مقاصد کچھ اور ہیں، ہماری فوج ہندوستان کو منہ توڑ جواب دے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرمین امورعزاداری سورج میانی ملتان سید ظہور حسین شاہ شمسی کی رہائش گاہ پر اتحاد بین المسلمین و یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ ہم وہ قوم ہیں کہ ہم مشکل وقت میں دشمن کی سازشیں ناکام بنا دیتے ہیں۔ آج یہاں تمام مسلک ایک ہیں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ بھارت سن لے کل بھی شکست اس کا مقدر تھی اور آج بھی شکست اس کامقدر بنے گی۔اب یہاں کوئی شیعہ یا سنی نہیں ہے۔مودی کو شکست دینے کےلئے ہم سب اپنی افواج کے ساتھ ہیں اور بھارت کی چالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس موقع پر صوبائی امن کمیٹی کے رکن اور اتحاد بین المسلمین کے رہنما خاور حسنین بھٹہ،انجنیئر سخاوت حسین،ملک مظہر حسین کھا کھی،مخدوم سید صفت رضا شاہ شمسی،مخدوم سید مشاہد عباس شمسی،محمد رضا جعفری،ملک معظم صدیقی،رجب علی صدیقی،منظور حسین بلوچ،سید باقر شاہ شمسی،مخدوم سید اسد علی شمسی،واجد رضا،سید حیدر شمسی،رضوان کمبوہ،ڈاکٹر سید ارشد علی شمسی سمیت شیعہ عمائدین اور لائسنسداران کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592452

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں