- Advertisement -
لاہور۔7مئی (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں تمام شرکا نے بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ڈی جی سپورٹس اور ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان نے بھارتی حملے کو شرمناک قراردیا ہے۔
خضر افضال چودھری نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کیخلاف متحد ہے، بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے، پاک فوج نے بزدل دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ملکی سا لمیت کے تحفظ کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594152
- Advertisement -