پوری قوم خصوصاً بلوچستان کے عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

پوری قوم خصوصاً بلوچستان کے عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پوری قوم خصوصاً بلوچستان کے عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں، خاص طور پر خاران اور آواران میں خصوصی طور پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور وزیراعظم کی صحت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔