اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر(اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پوری قوم مذموم عزائم رکھنے والوں کے خلاف متحد ہے ۔ اتوار کو ریڈیو پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں امن قائم رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے قابل تعریف کردار اداکررہے ہیں۔انہوں نے یوم عاشور پر امن ومان برقرار رکھنے میں سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔