35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںپوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے،بھارت...

پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے،بھارت کو تاریخی شکست دی،سینیٹر شبلی فراز

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مودی حکومت نے ہر فورم پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔شبلی فراز نے کہا کہ گجرات کے قصائی نے جارحیت کی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مودی نے نہ صرف عالمی قوانین کو پامال کیا بلکہ اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ مودی کو لگا تھا کہ دبائو اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے، لیکن پاکستان نے نہ صرف اس دبائو کو مسترد کیا بلکہ بھارت کو تاریخی شکست دی۔شبلی فراز نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے اور پوری قوم نے ایک محاذ پر متحد ہو کر اپنی قربانیوں سے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر صورت تیار ہے اور دنیا کو دکھا چکا ہے کہ کوئی بھی جارحیت کامیاب نہیں ہو سکتی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597371

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں