اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ترجمان وزیراعظم و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ میاں مفرور واپس آئیں۔پاکستانی سیاست میں نا اہل شریفوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
بدھ کومریم صفدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ میاں مفرور واپس آئیں مگر مفرور فرار ہی رہے گا کیونکہ ان تِلوں میں تیل نہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل ش پریس ٹاک کریں اور میم چپ رہے، ممکن نہیں، نااہلوں کی آپس کی لڑائی میڈیا پر سرکس کی طرح جاری ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کیلبری کوئین نے شہزادے کو سیاست میں لانچ کرنے کا اشارہ دیا ہے،پاکستانی سیاست میں نااہل شریفوں کی کوئی گنجائش نہیں۔