29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںپوری قوم کی امیدیں پاکستان ٹیم کے ساتھ جڑی ہیں، بابر اعظم...

پوری قوم کی امیدیں پاکستان ٹیم کے ساتھ جڑی ہیں، بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، شعیب ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، پوری قوم کی امیدیں پاکستان ٹیم کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، ہم سب قومی ٹیم کی اچھی کار کردگی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بائولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف اور نسیم شاہ کا اچھا کمبی نیشن بن گیا تھا تاہم بدقسمتی سے نسیم شاہ سرجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر بائولرز کو بھی موقع دینا چاہیے تھا تاکہ وہ ایڈجسٹ ہو جاتے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=397749

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں