مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اور آپریشن کی کامیابی کے لئے دعا پوری قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے، وزیر مملکت محمد زبیر،مریم اورنگزیب اورایم این اے طلال چوہدری کا بیان اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اور …
پوری قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے، وزیر مملکت محمد زبیر،مریم اورنگزیب اورایم این اے طلال چوہدری کا بیان

مزید خبریں
مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اور آپریشن کی کامیابی کے لئے دعا
پوری قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے، وزیر مملکت محمد زبیر،مریم اورنگزیب اورایم این اے طلال چوہدری کا بیان
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اور آپریشن کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے۔ وزیر مملکت اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد سے جلد صحت یابی کے لئے ہم سب دعا گو ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کامیاب آپریشن اور صحت یابی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اپنے محبوب رہنما اور ملک کے منتخب وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔








