38.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںپوری پاکستانی قوم کیلئے آج کا دن عظیم خوشی، شکر وفخر کا...

پوری پاکستانی قوم کیلئے آج کا دن عظیم خوشی، شکر وفخر کا دن ہے، ملک فیصل ایوب کھوکھر

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لیے عظیم خوشی، شکر اور فخر کا دن ہے، ربِ ذوالجلال کے کرم، رسولِ پاک ﷺکے صدقے اور24کروڑ عوام کی دعائوں کے طفیل ہمیں فتح نصیب ہوئی۔اپنے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہاکہ ایک بار پھر سچائی، قربانی اور ایمان کی قوت نے فتح کا پرچم بلند کیا اورہم نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان امن کا داعی ضرور ہے مگر اپنی خودداری، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا، مکار دشمن بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور جنگ بندی اس کی پسپائی کا اعلان ہے

اس کے اہم ایئر بیسز اور فوجی تنصیبات خاک میں مل چکی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میں افواجِ پاکستان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، یہ وہی بہادر سپوت ہیں جو ہماری سرزمین کے محافظ اور فخر ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آج ان تمام عناصر کو بھی شکست ہوئی ہے جو ملک دشمن بیانیہ لے کر ریاستی اداروں کے خلاف بولتے تھے، اللٰہ تعالی نے ہمیں سرخرو فرمایا اور دشمن کو عبرت کا نشان بنایا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595443

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں