پورے جموں وکشمیر میں احتجاج اور ہڑتال جاری رہے گی

139

سرینگر ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وادی کشمےر مےں جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہرےوں کے قتل عام کےخلاف احتجاجی کیلنڈر میںچھ اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںجاری کئے گئے احتجاجی کلینڈر کے تحت کشمیری عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج (جمعہ کو ) کو شام 6بجے لالچوک میں جمع ہوکرآزادی کے حق میں آواز بلند کریں۔ لوگوںسے کہاگیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں پانتھہ چوک، نوگام، صنعت نگر، حیدپورہ، بمنہ، پارمپورہ، صورہ اور حضرت بل میں کھڑی کر کے لالچوک کی طرف پیش قدمی کرےں