پورے ملک اور آزاد کشمیر میں کشمیریو ں پر بھارتی مظالم کےخلاف” یوم استحصال کشمیر“ (بدھ کو) بھر پور طر یقے سے منایا جائےگا

305

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پورے ملک اور آزاد کشمیر میں 05 اگست 2020 کو مقبوضہ کشمیر پر گزشتہ سال کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے ایک سال مکمل ہونے پر بھارت کے خلاف بدھ کویوم استحصال کشمیر منایا جائے گا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔وزارت امور کشمیر کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں جہاں پورے ملک میں تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، وہاں پورے ملک میں 05 اگست کو صبح 10:00 بجے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اورحق خودارادیت کے لیے ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور پورے ملک میں ٹریفک ایک منٹ کے لیے رک جائے گی۔