اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں درجہ حرارت گرا ہوا ہے، ان حالات کے باوجود ہم نے گیس کی طلب اور رسد کو مینج رکھا ہوا ہے اور آنے والے دنوں میں گیس بحران پر مزید قابو پا لیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر …
پورے ملک میں درجہ حرارت گرا ہوا ہے، ان حالات کے باوجود ہم نے گیس کی طلب اور رسد کو مینج رکھا ہوا ہے ، عمر ایوب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں درجہ حرارت گرا ہوا ہے، ان حالات کے باوجود ہم نے گیس کی طلب اور رسد کو مینج رکھا ہوا ہے اور آنے والے دنوں میں گیس بحران پر مزید قابو پا لیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر سندھ حکومت وزارت پٹرولیم کے ساتھ تعاون کرتی تو ہم تین نئے ذخائر سے پائپ لائن بنا لیتے جس سے سندھ اور کراچی کے صارفین کو فائدہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بدانتظامی نہیں ہوئی، جتنی ایل این جی درآمد کر سکتے تھے اتنی ہی کر رہے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے گیس کے ذخائر جو تقریباً 7 فیصد شرح ریٹ کے حساب سے ہر سال کم ہو رہے ہیں، اس مسئلے کے حل کیلئے حکومت ڈریلنگ ایکٹیویٹی کی نئی پالیسی شروع کرنے جا رہی ہے اور تقریباً 40 بلاک آکشن کر رہے ہیں جس سے آئندہ سالوں میں گیس میں بہتری آئے گی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ہم رواں سال گھریلو صارفین کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے صنعتوں اور کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن جلد ہی صنعتوں اور کمرشل صارفین کو گیس سپلائی شروع کر دی جائے گی۔ عمر ایوب نے کہا کہ گیس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے، حکومت پرائیویٹ سیکٹر میں مزید ٹرمینلز لانے کیلئے کام کر رہی ہے، نارتھ ٹو سائوتھ پائپ لائن پر کام کر رہے ہیں جس سے انفراسٹرکچر بہتر ہو گا۔







