پورے ملک میں 12 ربیع الاول شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا،وزیر اعظم عمران خان کا 12 ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

111

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا،پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی،اسلام آباد میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزراء فواد چوہدری، نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی شہباز گِل، عثمان ڈار، سینیٹر فیصل جاوید، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور ڈاکٹر عطاء الرحمن نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔