اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کارکردگی اور اچھے نظم و نسق پر مکمل یقین رکھتی ہے ،عوام وزیر اعظم عمران خان سے بے حد لگائو رکھتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وزیر اعظم ملک کے دیانت دار رہنما ہیں ۔
جمعہ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کو گرانے کے لئے اکٹھی ہوئیں ہیں مگر اسے اپنے عزائم میں ناکامی ہوگی اور پی ٹی ٓائی کی حکومت اپنی پانج سالہ آئنی مدت پوری کرے گی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا گیا اور حکومتی بینچوں کے پارلیمینٹرینز بلدیاتی انتخابی شیڈول جاری ہونے تک عوامی اجتماعات میں شرکت کرسکتے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیش شکست خوردہ اور مسترد شدہ لوگوں کا گروپ ہے جو حکومت کے خلاف ہر محاز پر ناکام ہوا ہے۔