پولو کپ، ذکی فارمز نے ماسٹر پینٹس کو ہرا کرمین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

161

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک کپ 2020 گلوبل ایونٹ آف پنک ربن کے چوتھے روز دوسرے سیمی فائنل میں ذکی فارمز نے زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کو ہرا کرمین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، گارڈ گروپ نے بھی دو چکرز کے میچوں میں دونوں میچ جیت کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی،شاہ قبلائی عالم، فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا ،سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، سیمی فائنل بہت زبردست ہوا، ماسٹر پینٹس اور ذکی فارمز کی ٹیموں کے درمیان میچ تیسرے چکر تک برابر رہا جبکہ چوتھے چکر میں ذکی فارم کی ٹیم نے گول کرکے میچ جیت لیا، ذکی فارمز کی طرف سے شاہ قبلائی عالم نے دو، ہاشم کمال آغا اور نذر دین نے ایک ایک گول سکور کیا، ماسٹر پینٹس کی طرف سے تینوں گول عدنان جلیل اعظم نے سکور کیے،سب سڈری فائنل کیلئے گارڈ گروپ، میجک ریور اور اے او ایس کے درمیان دو دو چکرز کے میچز کھیلے گئے، گارڈ گروپ نے پہلے اے او ایس کی ٹیم کو 4-2.5 سے اور میجک ریور کو 4-1.5 سے ہرا دیا جبکہ تیسرے میچ میں میجک ریور نے اے او یس پولو ٹیم کو 4-2.5 سے ہرا دیا، اس طرح گارڈ گروپ کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، کل25 اکتوبر بروز اتوارکو ایونٹ کے فائنل اور سب سڈری فائنل کھیلے جائیں گے۔