پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ مری روڈ شمش آباد راولپنڈی میں مرغبانی بارے کورس منعقد کروایا جا رہا ہے، ترجمان

190
مرغبانی

راولپنڈی۔16جولائی (اے پی پی):پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ مری روڈ شمش آباد راولپنڈی میں عوام کے لیے مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا کورس منعقد کروایا جا رہا ہے۔

ترجمان پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق مرغبانی کے بارے میں کورس 22 سے 26 جولائی تک جاری رہے گا۔ کورس کے اوقات کار صبح نو بجے تا دن ایک بجے تک ہیں ، کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات ادارہ ھذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن 22 جولائی صبح نو بجے تک کروا سکتے ہیں۔

اس کورس کی کوئی فیس نہ ہو گی اور کورس کی تکمیل پر سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔ اس حوالے سے سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع کا کہنا ہے کہ مرغبانی کا کورس مرغیوں کی نشونما کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔ اس کورس سے مرغبانی سے وابستہ افراد مرغبانی کے حوالے سے اہم بنیادی معلومات حاصل کر کے کے مرغبانی کی صنعت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔