22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس ، رینجرز، ٹریفک پولیس سمیت خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے...

پولیس ، رینجرز، ٹریفک پولیس سمیت خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی عید کا دن گزارا

- Advertisement -

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):پولیس ، رینجرز، ٹریفک پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے عید کے دن فرائض کی انجام دہی میں گزارے۔ عید الفطر کے موقع پر تمام خدمات فراہم کرنے والے اداروں بالخصوص سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ہسپتالوں کے میڈیکل، پیرا میڈیکل اور نان میڈیکل عملے اوردیگر اداروں کے عملہ نے عید کے ایام اپنے اپنے متعلقہ فیلڈز اور دفاتر میں گزارے۔

وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )اور ایم سی آئی کے شعبہ سینی ٹیشن ، انوائرمنٹ، فائر برگیڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر شعبوں کا ضروری عملہ بھی ڈ یوٹی پر ماموررہا تاکہ شہر کی صفائی و دیگر انتظامات کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی پلان کے تحت عید گاہوں، پارکس اور اہم مقامات، اہم عمارتوں، داخلی و خارجی راستوںکی سکیورٹی کو یقینی بنایا جبکہ دیگر اداروں کے عملہ نے بھی اپنے متعلقہ شعبوں کی خدمات سرانجام دیں یہ سلسلہ عید کی تعطیلات کے دوران جاری رہا۔وفاقی پولیس کے جوانوں اور افسران نے نماز عید پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577820

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں