پولیس افسران شہریوں کی درخواستیں اور مقدمات کو مقررہ وقت میں نمٹا کر میرٹ کو یقینی بنائیں،ڈی پی او بھکر

183
DPO Bhakkar Muhammad Abdullah Lak

بھکر۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکر نے کہا ہے کہ شہریوں کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس افسران شہریوں کی درخواستیں اور مقدمات کو مقررہ وقت میں نمٹا کر میرٹ کو یقینی بنائیں۔ جس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی پبلک آؤٹ ریچ پالیسی کے تحت مساجد میں پولیس افسران کی آمد اور سرکلز کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر پولیس افسران کی کھلی کچہریاں شامل ہیں۔

ان سب اقدامات کا مقصد عوام الناس کو تیز ترین انصاف اور میرٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک نے ڈی پی او آفس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل اور شکایات پر مبنی درخواستیں سنیں اور ان کے حل و ازالہ کے لیے احکامات و ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹس طلب کر لیں