23.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںپولیس افسران و اہلکاران کو تعریفی اسناد اورکیش انعامات سے نوازدیاگیا

پولیس افسران و اہلکاران کو تعریفی اسناد اورکیش انعامات سے نوازدیاگیا

- Advertisement -

لاہور۔24مارچ (اے پی پی):سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پربہترین کارکردگی کے حامل پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران و اہلکاران کو تعریفی اسناد اورکیش انعامات سے نوازا گیا۔

ایس ایس پی(ڈسپلن)نے انسپکٹر مدثر خان، سب انسپکٹر غلام رسول، اے ایس آئی محمد ذوالفقار اور اے ایس آئی محمد فیض کوتعریفی اسناد سے نوازا۔انعام پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل شاہداحمد،مرید حسین، کانسٹیبل سید شبیر بشارت سمیت 63افسران و اہلکار شامل ہیں ۔

- Advertisement -

ایس ایس پی ڈسپلن عاصم افتحار کمبوہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ بہترکارکردگی کے حامل افسران و اہلکاران آئندہ بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے لائیں۔سی سی پی اونے کہا ہے کہ بہترکارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر سطح پر اقدامات جاری رہیں گے۔

پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا مقصد عوام کو خدمات کی فراہمی کے مشن کو تقویت دینا ہے۔ نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس ملازمین پہلے سے زیادہ محنت اورلگن سے ڈیوٹی انجام دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575772

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں