26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںپولیس افسر کی رشوت لینے کی وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی...

پولیس افسر کی رشوت لینے کی وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او کا نوٹس،پولیس افسر معطل،پولیس ترجمان

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 17 مارچ (اے پی پی):سب انسپکٹر کی شہری سے ایک ہزار روپے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل،ڈی پی او کا معاملے کا نوٹس،سب انسپکٹر کومعطل کر دیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر علی پور میں تعینات سب انسپکٹر عبدالقیوم نے مدعی مقدمہ سے ضمنی لکھوانے کی مد میں ایک ہزار روپے رشوت لی،معاملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او مظفر گڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے اور ڈی ایس پی علی پور چوہدری فیاض الحق کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے، انکوائری رپورٹ پر مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573357

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں