اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کرتعلیمی اداروں سےمنشیات کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے احکامات کے مطابق اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں کی موثر نگرانی کی جائے گی اور نشہ کی لعنت کو اسلام آباد سے جڑ سے اکھاڑا جائے گا۔