پولیس اور دیگر اداروں کے خلاف تشدد میں ملوث مجرموں کو مثالی سزا دی جائے گی،تحریک انصاف حکومت کا 50 لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا وعدہ اب پورا ہو رہا ہے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کاٹویٹ

63
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں کے خلاف تشدد میں ملوث مجرموں کو مثالی سزا دی جائے گی

۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست ایسے ٹھگوں سےکبھی بلیک میل ہوئی اور نہ ہو گی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت میں مختلف گروہوں کو اپنا نقطہ نظر رکھنے کی اجازت ہے لیکن کوئی بھی طاقت کے ذریعہ حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے قوم کا فخر ہیں۔پوری دنیا میں ، وردی والوں کو ریاست کے اعزاز کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ہر شہری پر (پولیس) کا تحفظ اور وقار کی حفاظت کرنا واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس اصول کی خلاف ورزی کی وہ قومی مجرم ہیں اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

وزیر نے کہا کہ ملک بھر کی تمام بڑی شاہراہوں پر ٹریفک جاری ہے۔ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت حکومت کا 50 لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا وعدہ اب پورا ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ جن سیاسی مخالفین نے سوچا کہ وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ مکانات کیسے تعمیر کرسکتے ہیں ، اب وہ شرمندہ ہیں۔ فواد چوہدری نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کے بعد وزیر اعظم نے سرگودھا میں ہزاروں مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکیج کے تحت بنک لاکھوں مکانات کی تعمیر کے لئے قرض دے رہے ہیں۔