پولیس اور پراسیکیوشن سٹاف کی انوسٹی گیشن آفس میں ورکشاپ منعقد، تفتیشی معیار بہتر بنانے کے لئے گائیڈ لائنز جاری

128

ایبٹ آباد۔ 1 اکتوبر (اے پی پی):پولیس اور پراسیکیوشن سٹاف کی انوسٹی گیشن آفس ایبٹ آباد میں مشترکہ ورکشاپ کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت ایس ایس پی طاہر اقبال خان نے کی اور پراسیکیوشن سٹاف کی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ثاقب خان جدون شریک ہوئے۔

میٹنگ کے شرکاءمیں جملہ او آئی آئیز اور آئی او صاحبان تھانہ جات نے شرکت کی جن کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ثاقب خان جدون کی طرف سے تفتیش کے معیار کو مختلف طریقوں سے بہترین بنانے کیلئے گائیڈ لائنز دی گئی جو مقدمات زیر تفتیش میں سزائیں دلوانے کیلئے اہم ثابت ہوں گی۔

میٹنگ میں تمام آئی اوز کو مراسلہ کے اندر کی جانے والی تمام کمی و کوتاہی کو دور کرنے کے حوالہ سے ہدایات جاری کی گئی۔ ڈسٹرکٹ کے اندر مقدمات جو درج رجسٹر ہوتے ہیں، میں خصوصاً منشیات، قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات کی ڈسکس کو پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی گئی۔ کاروائی پولیس کو مروجہ رولز کے مطابق عمل درآمد کرنے کے حوالہ سے ہدایات جاری کی گئی۔

مراسلہ اور پارسلز کی کمی و بیشی کو دور کرنے کے حوالہ سے ڈسکس کی گئی۔ میٹنگ کے انعقاد کا مقصد پولیس اور پراسیکیوشن سٹاف کے ہم آہنگی تھی جس سے آگے چل کر پولیس کے تفتیش امور کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور تفتیش کے دوران آنے والے جملہ اعتراضات اور دیگر تمام مسائل جس کا فائدہ ملزمان کو دیکر عدالت سے بری کر دیا جاتا ہے، کی روک تھام کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ثاقب خان جدون کی جانب سے جملہ شرکاءمیٹنگ کو پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے مکمل طور پر تعاون کی پیشکش کی گئی۔

پولیس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا باہمی تعاون سے ہی انصاف کے متلاشی مدعیان کو جلد از جلد اور معیاری انصاف مہیا ہو سکے گا۔ ان تمام خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن طاہراقبال خان نے جملہ آفیسر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ جات کو عمل درآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایات جاری کی۔