پولیس اہلکار عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ڈی ایس پی پارس

79

مانسہرہ۔ 12 مارچ (اے پی پی):ڈی ایس پی پارس خشخال خان نے تھانہ پارس میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی ایس پی پارس نے کہا کہ پولیس جوان رمضان المبارک اور سخت سرد موسم میں بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جو قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کا آپس میں مضبوط رابطہ پولیس فورس کے وقار میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ ڈی ایس پی پارس نےاس موقع پر جوانوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔