ملتان۔ 23 جون (اے پی پی):پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو ناجائز اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ پ
ولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت کاشف علی نے ملزم ثاقب کو روکا ۔دوران تلاشی ملزم سے ایک عدد پسٹل 30بور بمعہ گولیاں برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔