ننکانہ صاحب۔ 06 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس تھانہ بڑا گھر نے دوران کارروائی بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بڑا گھر نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو سے زائد منشیات اور وٹک رقم برآمد کر لی۔
ملزم نے یہ منشیات ضلع بھر میں فروخت کرنی تھی۔منشیات فروش ملزم عابد کو پولیس چوکی بچیکی نے دوران کاروائی گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ بڑا گھر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او صاعد عزیز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والے معاشرتی ناسور ہیں۔ ضلع کو منشیات سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔