18.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس تھانہ صدر وزیرآباد کی کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتار، 22 لاکھ روپے...

پولیس تھانہ صدر وزیرآباد کی کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد

- Advertisement -

وزیرآباد۔ 12 مارچ (اے پی پی):پولیس تھانہ صدر کی کاروائی۔ مصطفیٰ ڈکیت گینگ کے تین ارکان پولیس کی گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے 22 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے پر لوگوں کا مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی سی پی او کی گفتگو
سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظر اے ایس پی وزیرآباد حسن بلال کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد انسپکٹر گوہر عباس، سب انسپکٹر سمیع اللہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصطفیٰ ڈکیت گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 22 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی ۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں غلام مصطفیٰ، عرفان عزیز اور سلیم رضاشامل ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے وزیرآباد، گوجرانوالہ شہر خصوصاََ علاقہ تھانہ صدروزیرآباد میں رابری کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں نے مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرسی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیت اور موٹرسائیکل چور معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گیں۔سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدروزیرآباد اور اُنکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571670

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں