لاہور۔17مئی (اے پی پی):سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر پولیس جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے میں ملوث عناصر کی سرکوبی کےلئے سر گرم ہے ۔ ترجمان کے مطابق رواں سال جوئے کے خلاف کارروائیوں میں ایک ہزار518ملزمان گرفتار، 383مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضے سے 80لاکھ86ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔
انہوں نے بتایاکہ سٹی ڈویژن میں قمار بازی کے499،کینٹ میں 367، سول لائنزمیں 218، صدرمیں 116، اقبال ٹائون میں 174اور ماڈل ٹائون میں 144ملزمان گرفتار کئے گئے ۔انہوں نے پولیس افسران کو جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈان میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کئے اور جوئے کے اڈے چلانے والے بااثر افرادکے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن جوئے میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور اس کی روک تھام کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور مدد لی جائے جبکہ جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی نظر رکھی جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598087