پولیس حراست سے فرار ہونیوالے 4 ملزمان دوبارہ گرفتار کر لئے گئے

140
وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح ناکہ بندی،10ہزار لٹرتیارجعلی دودھ تلف ، 3 ملزمان گرفتار
وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح ناکہ بندی،10ہزار لٹرتیارجعلی دودھ تلف ، 3 ملزمان گرفتار

فیصل آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی):پولیس حراست سے فرار ہونیوالے 4 ملزمان دوبارہ گرفتار جبکہ غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس اہل کاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز جیل سے تاریخ پیشی پر آئے تھانہ نشاط آباد کے قتل کے ملزم شکیل، غلام محمد آباد کے چوری کے مقدمہ کے ملزم احسن، سرگودھا روڈ کے ڈکیتی کے ملزم وقاص اور تھانہ ٹھیکریوالہ کے اقدام قتل کے ملزم بلال کو پولیس کانسٹیبلان ازبان اور اعجاز پیشی کے بعد وکیل کے چیمبر میں لے گئے جہاں سے ملزمان پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے تین ملزمان کو احاطہ کچہری سے جبکہ اقدام قتل کے ملزم بلال کو ٹھیکریوالہ کے علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس لائن کے انسپکٹر حنیف کی مدعیت میں تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔