22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںپولیس حراست سے فرار ہونے والے دو خطرناک ڈاکو ٹریفک حادثے میں...

پولیس حراست سے فرار ہونے والے دو خطرناک ڈاکو ٹریفک حادثے میں ہلاک

- Advertisement -

قصور۔ 31 مارچ (اے پی پی):پولیس حراست سے فرار ہونیوالے 02 انتہائی خطرناک ڈاکو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکو ڈکیتی معہ قتل سمیت 12 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

ڈاکوؤں نے گزشتہ دو روز میں سرائے مغل اور پتوکی کے علاقوں میں دو شہریوں کو فائرنگ سے زخمی کیا تھا۔ ڈاکوؤں نے 26 مارچ کو تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر معصوم شہری کو ناحق قتل کیا تھا۔ تھانہ سرائے مغل پولیس زیر حراست 02 ڈاکوؤں شان عرف شانی اور یاسر کو موٹرسائیکل برآمدگی کے بعد تھانہ لیکر آ رہی تھی۔

- Advertisement -

جاگو والا روڈ پر زیر حراست ڈاکوؤں کے 03 ساتھی حراست سے چھڑانے کی نیت سے حملہ آور ہو گئے ۔ حملہ آور ملزمان شدید فائرنگ کرتے ہوئے پولیس حراست سے چھین کو دونوں ڈاکوؤں کو فرار ہو گئے ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس وین کے ٹائر برسٹ ہو گئے اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے راکے گھمن کے قریب شہری سے موٹر سائیکل بھی چھینی۔

روڈے کے قریب حراست سے فرار ہونیوالے دونوں ڈاکو تیز رفتار نامعلوم گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے 15 کی اطلاع پر موقعہ پر پہنچ کر ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت کی ۔ تھانہ سرائے مغل پولیس نے حملہ آور ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577515

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں