لاہور۔5مئی (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلا ل صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکز کمیونٹی پولیسنگ کی درخشاں مثال ہیں۔ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں سی سی پی او نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے 20پولیس خدمت مراکزمیں شہریوں کو 14ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
رواں سال ا ب تک4لاکھ63ہزارسے زائد شہری نے خدمت مراکز سے سروسز حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا 46ہزار سے زائد شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔95ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔127شہریوں نے کرائم رپورٹس درج،5ہزار سے زائدافراد نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا۔ 5ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں۔ اس دوران 1لاکھ 88ہزارسے زائدشہریوں کو لرننگ لائسنس ایشو کئے گئے۔ 66ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس ایشو اور45ہزار سے زائد لائسنس ری نیو کئے گئے۔ 2300 سے زائد شہریوں کو ڈوپلیکیٹ لائسنس جبکہ 6ہزار900 سے زائد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔
اسی طرح 851 شہریوں نے کرایہ داری کا اندراج کروایا اور 285شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی۔ خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ، میو ہسپتال، ڈی ایچ اے،مزنگ، گارڈن ٹاون، واپڈا ٹاون،لاری اڈا، اقبال ٹاون، بحریہ ٹاون اور گریٹر اقبال پارک پر 24گھنٹے شہریوں کوخدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز کے قیام سے رشوت اور سفارش کے روایتی کلچر کا خاتمہ ہوا ہے۔
لاہورپولیس جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جدید سروسز کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592512