24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس سیلابی صورتحال اور مشکل گھڑی میں شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے...

پولیس سیلابی صورتحال اور مشکل گھڑی میں شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،آئی جی پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس دریائوں میں طغیانی کے باعث ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس ریسکیو آپریشن میں شہریوں اور ان کے مویشیوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، پنجاب پولیس نے لاہور سمیت سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے 2 لاکھ 22 ہزار 751 متاثرین کا انخلا یقینی بنا چکی ہے، پنجاب پولیس نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 89 ہزار سے زائد مردوں، 65 ہزار 416 خواتین اور 68 ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کے 2 لاکھ 97 ہزار770 مویشیوں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا، پنجاب پولیس نے لاہور سے 6 ہزار سے زائد شہریوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، پنجاب پولیس کے 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار، 700 سے زائد وہیکلز، 40 بوٹس ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انخلا والے علاقوں میں سکیورٹی، سرویلنس اور پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت ہے۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس سیلابی صورتحال اور مشکل گھڑی میں شہریوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی، فلڈ ریلیف کیمپوں میں تحفظ، رہائش، ادویات، خوراک سمیت تمام ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہری انسانی زندگیوں کے تحفظ کے پیش نظر انخلا کے عمل میں پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں