اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد نے کہا ہے کہ پولیس شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں۔ منگل 4 اگست کو یوم شہدا پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر اور طرہ امتیاز ہیں۔ ڈی آئی جی موٹروے نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس افسران شہدا کے خاندانوں سے مل کر تحائف پیش کریں گے تاکہ ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔