پولیس شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

108
پولیس شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

سرگودھا۔ 22 مارچ (اے پی پی):پولیس شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ۔

نماز جنازہ میں آر پی او محمد شہزاد آصف خان ، کمشنر ملک جہانزیب اعوان ، ڈی پی او محمد صہیب اشرف، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم سمیت افسران و ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت کی

اور نمازِ جنازہ میں دیگر اعلیٰ عہدیداران ،سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان بھی شریک ہوئے سرگودھا پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ریجنل پولیس آفیسراور کمشنر نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اوران کے بلند ہمت و حوصلے کی تعریف کی ۔ شہدا کے جسد خاکی تدفین کے لیے شہدا کےآبائی گاؤں روانہ کر دی گئیں۔