مانسہرہ۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر مانسہرہ پولیس عید کے دوسرے دن بھی عوام کی خدمت کے لئے متحرک ہے۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ سٹاف کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سیاحوں اور عوام کو کسی بھی قسم کی شکایات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چاند رات اور عید کے پہلے روز مانسہرہ پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دیں، جس پر ڈی پی او مانسہرہ نے تمام سٹاف کو شاباش دی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ عید کے دوسرے دن بھی امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوباش نوجوانوں، ون ویلنگ کرنے والوںاور کسی بھی قسم کی ہلڑ بازی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
مانسہرہ پولیس عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ سیاحوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور ان کی حفاظت و رہنمائی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ مانسہرہ پولیس عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577768