26.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کیلئے علاج معالجے کی بہترین...

پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کیلئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے، آئی جی پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صحت مند پولیس فورس ہی ملک و قوم کی بہتر حفاظت کی ضامن ہے۔صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے "صحت مند پنجاب” وژن کے تحت پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کیلئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے، پنجاب پولیس واحد صوبائی ادارہ ہے جس میں 2 لاکھ 25 ہزار افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ کروائی گئی، پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی مفت و رعایتی سہولیات کی فراہمی کیلئے بہترین ہسپتالوں سے ایم او یو کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال سنگین بیماریوں میں مبتلا اہلکاروں و اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 9 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی، پولیس اہلکاروں کے ذہنی معذور و مختلف بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج کیلئے 7 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے، ہمارے پھول” پراجیکٹ کے تحت اب تک پولیس ملازمین کے سماعت سے محروم 34 بچوں کی مفت کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروائی جا چکی ہے، کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 6 کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کئے گئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو ماہانہ 15 ہزار، دماغی معذوری کا شکار بچوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے فی کس دیئے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

فرض کی راہ میں شدید زخمی ہونے والے بہادر جوانوں کو علاج معالجے کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں،گردوں اور جگر کے امراض کا شکار اہلکاروں کیلئے پی کے ایل آئی میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات یقینی بنائی گئی ہیں، کینسر کے امراض میں مبتلا پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو پنجاب کے جدید ترین کینسر کیئر ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کے بہترین علاج معالجے کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578969

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں