پولیس فورس کی ویلفیئر پر2024 کے دوران 2 ارب 32 کروڑ روپے خرچ کئے گئے،ڈاکٹڑ عثمان انور

113
سرحدی کشیدگی کے دوران پولیس فارمیشنز کی کارکردگی شاندار رہی،ڈاکٹر عثمان انور

لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی ویلفیئر پر2024 کے دوران 2 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی،پنجاب پولیس نے روزانہ 01 کروڑ روپے افسران، اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر پر خرچ کئے۔پیر کو جاری بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2024 کو پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا، پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 78 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کی مد میں 28 کروڑ 19 لاکھ روپے دیئے گئے، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 59 کروڑ 51 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔27 پولیس شہدا کی فیملیز کیلئے حکومت پنجاب سے گھروں کی خریداری کیلئے منظوری لی گئی ۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 07 کروڑ 92 لاکھ روپے دئیے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے معذور، مختلف امراض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے 13 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے، پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور دماغی امراض سے متاثرہ بچوں کو 02 کروڑ روپے سے زائد وظائف دیئے گئے، 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کی فیملیز کو 170 پلاٹس فراہم کیے گئے،

پولیس شہدا کے اہلخانہ کو پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 03 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 07 کروڑ 49 لاکھ روپیجاری کیے گئے،پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 29 کروڑ 77 لاکھ روپے دئیے گئے، گذارا الاونس کی مد میں ملازمین کے اہلخانہ کو 22 کروڑ 53 لاکھ روپیسے زائد دئیے گئے۔ایمرجنسی امداد اور لیگل ایڈ کی مد میں ملازمین کو 03 کروڑ 39 لاکھ روپیسے زائد فنڈز دئیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ویلفیئر فنڈ، ویلفیئر پراجیکٹس سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مالی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے، فورس کے بہترین علاج معالجے کیلئے مختلف ہسپتالوں، بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے معروف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس سے معاہدے عمل میں لائے گئے ہیں۔