17.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس لائن سیالکوٹ میں غازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقاد،غازیوں کو...

پولیس لائن سیالکوٹ میں غازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقاد،غازیوں کو میڈلز دیئے گئے

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 18 مارچ (اے پی پی):پولیس لائن سیالکوٹ میں غازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا،غازیوں کو میڈلز دیئے گئے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تقریب میں شامل 50 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا، سیالکوٹ پولیس کے ابتک 62 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا گیا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تقریب میں غازیوں سے ملاقات کی اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غازی ہمارا فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں، سیالکوٹ پولیس اپنے جانبازوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ،ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573911

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں