پولیس لائن فیصل آباد میں اہلکاروں کی صحت کی بہتری کیلئے سیمینار کا انعقاد

84

فیصل آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی):پولیس لائن فیصل آباد میں اہلکاروں کی صحت کی بہتری کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔معروف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر امتیاز ڈوگر اور ڈاکٹر ناصر بیگ نے پولیس اہلکاروں کو نفسیات اور بہتر صحت کے حوالے سے مفید معلومات سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پرجوانوں کی صحت کے حوالے سے پولیس لائن کمپلیکس میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں معروف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر امتیاز ڈوگر اور ڈاکٹر ناصر بیگ نے پولیس اہلکاروں کو نفسیات اور بہتر صحت کے حوالے سے مفید معلومات سے آ گاہ کیا۔ اس موقع پرایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد،انچارچ فرینڈز آف پولیس سب انسپکٹر فرح بتول، ایلیٹ فورس،ڈولفن فورس،پیٹرولنگ اور ٹریفک پولیس سمیت ضلعی پولیس کے اہلکاروں نے سیمینار میں شرکت کی۔

اس موقع پر معروف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر امتیاز ڈوگر اور ڈاکٹر ناصر بیگ نے اہلکاروں کو ذ ہنی مضبوطی اور خوراک بہتر بنانے سے متعلق آگاہی دی۔سخت ڈیوٹی میں ذہنی مضبوطی قائم رکھنا ضروری ہے،اہلکاروں کو سٹریس سے نمٹنے کیلئے آگاہی فراہم کی گئی جبکہ بہتر خوراک کے فوائد سے بھی اہلکاروں کو آگاہ کیا گیا۔ آخر پر ایس پی مدینہ ڈویژن نے کیا کہ پولیس جوانوں کو اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے جبکہ پو لیس اہلکاروں کی ذہنی مضبوطی کیلئے سیمینار منعقد کئے جاتے رہیں گے۔ سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔