پولیس مقابلہ،3 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ، موبائل فونزبرآمد

76

کراچی۔ 04 جون (اے پی پی):نادرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مویشی چھیننے والے 8رکنی ڈکیت گینگ کے 3 ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن،نقدی اور موبائل فونزبرآمدکرلیے جبکہ ملزمان کے 5ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان میں محمد لیاقت عرف سانڈ ولد لطیف، مجاہد عرف مجی ولد موسی خان اور محمد ذیشان ولد امین شامل ہیں۔سرجانی پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔