14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس ملازمین واہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 33 لاکھ روپے کے...

پولیس ملازمین واہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 33 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس اپنے افسران، جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی صحت و فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے خاندانوں کے علاج و معالجے کے لیے مزید 33 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مختلف پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے مالی معاونت فراہم کی گئی۔ اے ایس آئی علی رضا کو گردے کے علاج کے لیے 6 لاکھ روپے جاری کئے۔

غازی کانسٹیبل انعام علی کو 5 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔کانسٹیبلز محمد نعیم، تنویر الحسنین، سلیم اللہ کو 2.5 لاکھ روپے فی کس جاری کئے۔ریٹائرڈ آفیسر رفیق حسن، سب انسپکٹر نعیم اللہ کو 2 لاکھ روپے فی کس دیے گئے۔اے ایس آئی احسن اللہ، ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل، کانسٹیبل خاور مقبول کو 1 لاکھ روپے فی کس جاری کئے۔ایس پی فاروق احمد بھٹہ، کانسٹیبل محمد ذوالفقار، نائب قاصد اقرا عظیم کو 1 لاکھ روپے فی کس دیے گئے۔

- Advertisement -

انسپکٹر محمد کاشف یوسف، ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل عبدالحمید کو 75 ہزار روپے فی کس فراہم کیے گئے۔کانسٹیبلز احسن خان، محمد عنایت، محمد عثمان بٹ کو 75 ہزار روپے فی کس دیے گئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572389

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں